اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی؛ معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے العارف اکیڈمی میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کا جن بے قابو ہو چکا ہے اس کے مثبت نتائج سے زیادہ منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس کی جو مرضی وہ سوشل میڈیا پر نشر کر دیتا ہے خاص طور پر مذہب اور عقائد کے معاملات کو سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت اختلافی انداز میں نشر کر کے لوگوں کو فرقہ واریت کے راستے پر ڈالا جا رہا ہے علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے ہمارے معاشرے میں عدم برداشت اور خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں اور نفرتوں میں اضافہ ہو رہا ہے مگر حکمرانوں کو اس طرف توجہ دینے کی فرصت نہیں ہے عوام کے درمیان فتنہ و فساد ایجاد کرنے والے بالکل آزاد ہیں اور ملک دشمن طاقتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اس سے پہلے کہ صورتحال بند دروازے تک پہنچ جائے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا پڑے گا اور شر پسندی کی سوچ کے خاتمہ کے لئے محبت اور رواداری کو فروغ دینا ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲